ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ میں سیلاب متاثرین کے لئے راحت رسانی کا کام تیز کرنے کی راہل گاندھی کی اپیل

کیرالہ میں سیلاب متاثرین کے لئے راحت رسانی کا کام تیز کرنے کی راہل گاندھی کی اپیل

Fri, 17 Aug 2018 00:57:53    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے کیرالہ میں سیلاب متاثرین کی مدد اور راحت رسانی کے لئے فوج اور بحریہ کے دستوں کی تعینات میں اضافہ کرنے کی درخواست کی ۔

مسٹر راہل گاندھی نے سیلاب کی آفت سے نمٹنے کے لئے کیرالہ کو خصوصی امداد فراہم کرنے کی بھی اپیل کی۔

اپنی ایک ٹوئیٹ میں کانگریس صدر نے کہا کہ کیرالہ بڑی آفت کی زد میں ہے۔ میں نے وزیر اعظم سے بات کی ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ متاثرہ ریاست میں فوج اور بحریہ کی ٹیموں کی تعیناتی میں وسیع پیمانے پر اضافہ کیا جائے۔ میں نے وزیر اعظم سے یہ بھی کہا ہے کہ کیرالہ کو خصوصی مالی امداد فراہم کرنا ناگزیر ہے، جو اپنی تاریخ میں پہلی بار اس قدر بڑی تباہی کے آفت کی زد میں آچکی ہے۔ 


Share: